ٹھٹھہ

پیدائشی کٹے ہوئے ہونٹ کی مفت سرجری 3 روزہ مفت کیمپ مکلی میں جاری

علی گوہر قمبرانی
اردو ٹوڈے،ٹھٹھہ

Free medical camp in Makliہیومن سپورٹرز ایسوسیشن ٹھٹھہ اور سندھ پیس ڈویلپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے مستحق و نادار افراد کی سہولیات کے لیے پیدائشی کٹے ہوئے ہونٹ کی مفت سرجری 3 روزہ مفت کیمپ سول اسپتال مکلی ٹھٹہ میں لگائی گئی ہے جس کے پہلے دن پر ٹھٹھہ سجاول تھرپارکر کے ساتھ پوری سندھ کے مختلف اضلاع سے 140 مریض پہنچنے جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف گناترا اور اس کی ٹیم نے 62 مریضوں کی مفت سرجری آپریشن کرکے انہیں ادویات دی جبکہ رہ گئے مریضوں کی سرجری دوسرے دن کی جائے گی اس کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی جانب سے کیا گیا جبکہ انتظامیہ کیمپ کے آرگنائزر مجاہد واریو کی جانب سے سنبھالا گیا کیمپ ابھی بھی دو دن جاری رہے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے کہا کہ ایسی کیمپیں لگائیں جائیں جس سے دور دراز علاقے کے رہائشی غریب لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہے کیمپ قائم کرنے والوں سے ہمارا مکمل ساتھ رہے گا

Leave a Reply

Back to top button