سکھر

تھانہ گدپور کچہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک

ڈبل بیرل بندوق اور مسروقہ دو بھینسیں برآمد، چار ڈاکو فرار،پولیس

امداد بوزدار
سکھر: سدھوجا کچے میں 5 مسلحہ ملزمان نے ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے، تھانہ گد پور کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی چار ڈاکو فرار ہو گئے،ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی بشیر چاچڑ کے نام سے شناخت ہوئی ہے. پولیس کے مطابق پانچ نامعلوم ڈاکو ایک گھر میں لوٹ مار کے ارادے سے موجود تھے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے مٹھو انڈھڑ کے مقام پر پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ساتھی ڈاکو فرار ہو گئے گئے ڈاکوث کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم ہلاک ڈاکو کے قبضے سے چھینی ہوئی دو بھینسیں اور ایک بندوق برآمد کر لی گئی ہے
فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری پولیس کی مزید نفری طلب
ہلاک ڈاکو کے کرمنل رکارڈ کی تفصیل ضلع کے مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کی جارہی ہے
ہلاک ڈاکو کے پوسٹ مارٹم اور مزید قانونی کاروائی کیلیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا

Leave a Reply

Back to top button