متفرق

پاکستانی فوج کے خلاف مہم بند کی جائے۔چیف اکرام الدین

پاک فوج اور سربراہ افواج پاکستان کو نشانہ بنانا یہودی لابی کا ایجنڈا ہے

اردو ٹوڈے، اٹلی
Ikram Uddinگلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ سیاست دانوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سالمیت کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا یہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ہے نہ کہ پاک فوج پر تنقید اور سیاست میں گھسیٹ کر ذاتی مفادات اور غیروں کے ایجنڈے کو تقویت دینے کا ہے وطن عزیز پاکستان میں موجودہ صورتحال انتہائی سنگین اور سیاسی غیر یقینی ہے افواج پاکستان اور افواج پاکستان کے سربراہ کو نشانہ تنقید بنانا یہ یہودی لابی کا ایجنڈا ہے اسلام اور پاکستان دشمن طاقتیں عرصہ دراز سے کوشاں ہے کہ پاکستانی عوام میں پاک فوج کیخلاف جذبات ابھارے جائیں اور فوج کو بھی اندرونی سطح پر تقسیم کیا جائے انشاءاللہ اسلام دشمن طاقتوں اور انکے مہروں کی یہ ایبلیسی خواہش کبھی بھی پوری نہ ہوگی بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز پاکستان کی شان اور پہچان ہے اس شان اور پہچان کو بدنام نہ کریں افواج پاکستان نے وطن عزیز کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دے رہی ہے جو قابل فخر ہے ہمیں اپنے فوج پر تنقید کرنے کے بجائے فخر کرنا چاہیے کیونکہ جب تک فوج یے تو ہم ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہماری افواج پاکستان کو سلامت رکھے اور اللہ تبارک پاکستان اور پاکستانی عوام کو دشمن قوتوں سے نجات نصیب کرے۔

Leave a Reply

Back to top button