سکھر

ایم فائیو موٹر وے گھوٹکی کے قریب کوچ الٹ گئی، 3 جان بحق 20 زخمی

امداد بوزدار
اردو ٹوڈے، سکھر
ایم فائیو موٹر وے گھوٹکی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو گھوٹکی تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر وے ایم فائیو گھوٹکی کے قریب ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جسکے نتیجے میں کوچ میں سوار 3 مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے گھوٹکی کے تعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے 5 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ایدھی سکھر کے رضاکار گل مہر کے مطابق مسافر کوچ آزاد کشمیر سے کراچی جارہی تھی بیشتر مسافروں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے،زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد دینے کے بعد بہتر علاج کے لئے رحیم یارخان کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے

Leave a Reply

Back to top button