سکھر

خیرپور میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن،نیب کو تحقیقات کو حکم

امداد بوزدار، سکھر
خیرپور ضلع میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن ،عدالت عالیہ کا نیب کو تحقیقات کا حکم ،ڈپٹی کمشنر و دیگر افسران کی سرزنش ،رقم کتنی کتنی آئی کہاں کہاں خرچ ہوئی رپورٹ دی جائے ،ہدایت
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ایڈوکیٹ خان محمد سولنگی کی جانب سے خیرپور ضلع میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے خلاف داخل ایک آئینی پٹیشن کی سماعت کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ خان محمد سانگی نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ خیرپور ضلع میں ترقیاتی کاموں کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے وفتا فوقتا کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں لیکن وہاں پر ترقیاتی کاموں کے نام پر کرپشن کی گئی ہے عدالت عالیہ نے وکیل کے دلائل پر خیرپور کے ڈپٹی کمشنر و دیگرمحکموں کے افسران سے جواب طلب کیا تو وہ عدالت کو اپنے جواب سے مطمئن نہ کرپائے جس پر عدالت نے ان کی سخت سرزنش کی اس موقع پرجسٹس امجد علی سہتونے ریمارکس دیئے کہ جتنی رقم خیرپور کے لیے آئی ہے اگر اس کے نوٹ سڑک پر بچھائے جاتے تو شاید سڑک بن جاتی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے آنے والی رقم کرپشن کی نذر ہوجاتی ہے عوام کو سہولت فراہم نہ کرنا افسوسناک بات ہے عدالت عالیہ نے اس موقع پر نیب کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے کہ کتنی کتنی رقم آئی ہے اور کہاں کہاں خرچ کی گئی ہے بعدازاں عدالت نے سماعت 13 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی

Leave a Reply

Back to top button