سکھر

گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں 3 ہزار کیوسک سے زائد

امداد بوزدار، سکھر
سندھ میں بیراجوں پر پانی کی قلت مسلسل بڑھ رہی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں 3 ہزار کیوسک سے زائد کمی آئی ہے جس سے بیراجوں کا نہری نظام بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ کاشتکاروں کو مشکلات کے ساتھ مختلف شہروں میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کررہا ہے۔
انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشیں نہ ہونے اور اسکردو پر ٹمپریچر نہ بڑھنے سے سندھ کے بیراجوں پر پانی کی بحرانی صورتحال میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 73 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر 9 ہزار اور سکھر بیراج پر 3 ہزار سے زائد پانی کی سطح میں کمی آئی ہے اور مزید کمی کا امکان ہے، گڈو اور سکھر بیراج کی دو کینال رائس اور بیگاری تاحال بند ہیں اور دیگر کینالز میں بھی پانی 50 فیصد سے بھی کم فراہم کیا جارہا ہے، کوٹری بیراج اور کیر تھر کینال میں بھی پانی کی فراہمی کم کی گئی ہے پانی کی قلت کے باعث نہری نظام بھی متاثر ہورہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج سے نکلنے والی رائس کینال میں یکم جون کو کل پینے کے پانی کے لئے کھول دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Back to top button