سکھر

احتساب عدالت سکھر سے قیدیوں کے فرار کا مقدمہ پولیس اہلکاروں پر درجہ ہوگیا

امداد بوزدار، سکھر
احتساب عدالت سکھر کے احاطے سے فرار ہونے والے 2 دو بھائی قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے.
سکھر پولیس نے ضیا صدیقی اور اس کے بھائی ندیم صدیقی کو لاہور سے گرفتار کیا تھا دونوں ملزمان پر نیب کی جانب سے چھ کروڑ سے زائد رقم فراڈ کرنے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا،گزشتہ روز پولیس نے دونوں گرفتار بھائیوں کو احتساب عدالت سکھر میں دائر ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں پیش کیا جہاں پر ضمانت خارج ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے تھے،تھانہ آباد پولیس نے غفلت برتنے پر پولیس اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار وں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان خود کو نیب کا آفیسر ظاہر کرکے سرکاری افسران کو بلیک میل کرتے تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا اور نیب نے دونوں ملزمان کے خلاف چھ کروڑ روپے کا ریفرنس بھی دائر کیا ہے

Leave a Reply

Back to top button