سکھر

فیڈرل شرعی کورٹ برانچ سکھر کا افتتاح تاریخی اقدام ہے، شفیع محمد چانڈیو

سکھر: اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نورحسن ملک کے ہمراہ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ شفیع محمد چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ شرعی کورٹ سکھر برانچ کے قیام میں سندھ حکومت نے بھرپور تعاون کیا ہے تاکہ ریجن کے لوگوں کو ان ہی کے علاقے میں عدالتی سہولیات دستیاب ہو سکے،شفیع محمد چانڈیو کا کہنا تھا کہ حدود سمیت شریعت کے منافی جو بھی اقدامات اور واقعات کے مقدمات ہونگے وہ فیڈرل شرعی برانچ کورٹ سکھر میں سنے جائیں گے،ایک سوال کے جواب میں شفیع محمد چانڈیو کا کہنا تھا کہ بلوغت کے بعد شادی کے قانون میں جو ترامیم کی گئی اسے چیلنج نہیں کیا گیا اسلامی شرعی کونسل کو اس ترمیم کو چیلنج کرنا چاہیے تھا جب ترمیم ہو جائے اور اسے اپیلیٹ کورٹ میں چیلنج نہ کیا جائے تو وہ قانون بن جاتا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ شفیع محمد چانڈیو نے وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وفاقی شرعی عدالت کی باڈی کو مکمل کرنے کے لیے آٹھ ججز تعینات کیے جائیں اس وقت صرف دو ججز ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button