سستا پیٹرول سستا ڈیزل سکیم سے ہر ماہ 2 ہزار حاصل کرنے کا طریقہ کار
حکومت پاکستان نے سستا پیٹرول سستا ڈیزل کے نام سے،مہنگائی کے پیش نظر 40 ہزار روپے سے کم آمدنی والے 1 کروڑ 40 لاکھ خاندانوں کے لئے 28 ارب روپےکی مدد کا اعلان کیا ہے۔
سوال: ہر ماہ کتنی امداد ملے گی؟
جواب: ہر ماہ 2000 ہزار روپے امداد ملے گی۔
سوال: کیا بی آئی ایس سے امداد لینے والے بھی اہل ہیں
جواب: بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ 80 لاکھ خاندان سکیم میں شمولیت کے اہل ہیں۔
سوال: میں بی آئی ایس پی پروگرام میں شامل نہیں کیا میں بھی امداد حاصل کرسکتا ہوں؟
جواب: 40 ہزار روپے سے کم آمدنی والے مزید 60 لاکھ خاندان سکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
سوال: میں کسی رجسٹرڈ ہوسکتا ہوں؟
جواب: درخواست دینے کے لئے ابھی اپنا شناختی کارڈ نمبر 786 پر ایس ایم ایس کریں
سوال: کیا یہ ایس ایم ایس فر ی ہے؟
جواب: نہیں، SMS کے پئسے لگتے ہیں۔
خاندان میں شادی شدہ/بیوہ خاتون نہ ہونے پر اہل مرد کو ادائیگی
شادی شدہ/بیوہ خواتین کو ترجیح
اہلیت کے تعین مکمل ہونے پر جلد ادائیگی کا آغاز
BISP کی جانب سے رقم کی ادائیگی کا ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے رہائشی مستحقین ایچ بی ایل سے اور خیبرپختونخوا، گلگت اور آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی مستحقین بینک الفلاح سے رقم وصول کرسکیں گے۔
نوٹ: جن افراد یا گھرانوں نے ای ایس ای آر میں معلومات فراہم نہیں کیں لیکن مستحق ہیں، وہ اہلیت کے تعین کے لئے قریبی بے نظیر این سی ای آر رجسٹرڈ سینٹر میں معلومات فراہم کریں