سکھر
آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں جینڈر بیس وائیولیشن کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
ڈی آئی جی سکھر طارق عباس قریشی کا کہنا ہے کہ زمانہ جاہلیت کی طرح بے گناہ بچیوں کو مارنے والے قیامت کے دن اللہ کے سامنے کیا جواب دیں گے کہ خاتون نے پسند کی شادی کی تھی اس لیے ماردیا،یا پھر گرم روٹی نہیں دی،زبان دراز تھی
رپورٹ امداد بوزدار
سکھر
آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر سب ریجن طارق عباس قریشی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید میں دو آیات زمانہ جاہلیت میں بے گناہ درگور کی جانے والی بچیوں کے لیے ہیں جو علماء قرآن پاک کی علم اچھی طرح جانتے ہیں اور عربی زبان پر عبور رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ قرآن مجید قیامت تک کے لیے ہے اگر ایسا ہے تو پھر یہ آیات آخرت تک کی بچیوں کے لیے ہے جنہیں بے گناہ قتل کیا جاتا ہے، ڈی آئی جی سکھر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر بات پر اسلام کا ریفرنس دیتے ہیں قیامت کے دن جب اللہ پاک پوچھیں گے کہ بچیوں کو بے گناہ کیوں مارا گیا تو کیا کہا جائے گا کہ اس نے پسند کی شادی کی تھی،گرم روٹی نہیں دی یا پھر زبان دراز تھی،طارق عباس قریشی کا کہنا تھا کہ بے گناہ بچیوں کو قتل کرنے والوں کو سخت سزائیں ملنی چاہیں۔