سکھر

سکھرکے کچے میں مہر اور جتوئی برادری کے دو گروہوں میں زمینی تنازعہ پر دوافراد قتل ،چار زخمی ،

رپورٹ امداد بوزدار
سکھر

ضلع کے کے کچے کے علاقے شاہ بیلو میں زمین کی ملکیت کے تنازعہ پر مہر اور جتوئی برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا جس کے دوران دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر جدید اسلحے سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد اسلام جتوئی اور یاسین مہر موقع پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے واقعہ کہ اطلاع پر پولیس کی بھاری جمعیت علاقے میں پہنچ گئی تاہم علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے سکھرپولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے سکھر سول اسپتال منتقل کردیا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق مقتولین میں شامل اسلام جتوئی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی

Leave a Reply

Back to top button