سکھر

مجھے مدینہ میڈیکل سینٹر سے بے دخل کر کے قبضہ کر لیا ہے: علی اصغر جوگی

خیرپور کالج آف نرسنگ ، ڈماسٹیٹر اور مدینہ سینٹر خیرپور کے سابق مالک علی اصغر جوگی نے اپنے دیگر ساتھیوں ساجد و دیگر کیساتھ سکھر پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے محنت سے خیرپور میں مدینہ میڈیکل سینٹر اور سچل سرمست آف کالج نرسنگ بلڈنگ بنا ئی تھی جہاں مریضوں کیلئے سی ٹی اسکین ، ایم آئی آر،اوٹی ، پچاس بیڈ پر مشتمل اسپتال قائم کیا ، میڈیکل سینٹر کیلئے ٹھری میر واہ کے رہائشی خوشی محمد جلبانی کیساتھ پارٹنر شپ کی جس کیلئے اس نے ساڑھے چھ کروڑ رپوے دینے کا کہا ایگریمنٹ دوران مجھے ایک کروڑ روپے ادا کئے گئے بقایا کیلئے کچھ مہلت طلب کی گئی ابتک مجھے بقایا رقم ادا نہیں کی گئی میں نے اسے مدینہ میڈیکل سینٹر سنبھالنے کیلئے کہا کچھ وقت میں کورونا وائرس کا شکار ہو گیا اس نے میرے میڈیکل سینٹر پر قبضہ کر مجھے مدینہ میڈیکل سینٹر سے بے دخل کر کے قبضہ کر لیا ہے شکایات پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہے ، میں نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا ہے امید ہے عدالت مجھے انصاف و تحفظ فراہم کریگی پریس کانفرنس کندہ نے بالا حکام سے نوٹس لیکر قبضہ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کر کے میڈیکل سینٹر کا قبضہ واپس کرانے سمیت انصاف و تحفظ کی اپیل کی ہے ۔

Leave a Reply

Back to top button