بدین

قومی عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات کے خلاف مظاہرہ

تنویر احمد، بدین
قومی عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں بلاجواز چھوٹے مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا.

QAT protest at Badin
بدین میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے مظاہرہ


بدین قومی عوامی تحریک کے کارکنون کی جانب سے لواری شریف میں پارٹی کارکنوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کے خلاف غریب آباد سے بدین پریس کلب تک ساون گوپانگ رشید گوپانگ ولی داد گاڈائی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دہرنا دیا گیا مظاہرے میں شریک مرد خواتین اور بچوں نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس گردی ختم کرنے اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا. مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بااثر حکومتی شخصیت کے کہنے پر پولیس ہم پر چھوٹے مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کر رہی ہے انہون نے کہا چند عناصر لواری شریف کا ماحول خراب کرنے اور فساد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں. مظاہرے کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز آٹھا رکھے تھے جس پر مخالف گروپ اور پولیس کے خلاف نعرے درج تھے .

Leave a Reply

Back to top button