سکھرجیکب آباد

جیکب آباد میں فائرنگ اور دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے

رپورٹ امداد بوزدار
ایدھی رضاکار گل مہر کے مطابق جیکب آباد کے علاقے مولا داد روڈ پر فائرنگ اور دستی بم پھینکنے کا واقعہ پیش آیا،واقعے کے بعد زخمیوں اور میت کو اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت غلام مصطفی جکھرانی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سیف اللہ، قادر بخش،غلام علی،سراد خان،فیاض، گھاجی خان چانڈیو اور عبدالحلیم بلیدی شامل ہیں،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابتدائی معلومات کے تحت رپورٹ بالا حکام کو ارسال کردی ہے

Leave a Reply

Back to top button