سندھ میں پیپلزپارٹی نے من پسند آر اوز تعینات کرائے ہیں: مبین جتوئی
امداد بوزدار
سندھ میں بلدیاتی انتخابات ،پی ٹی آئی سندھ نے پیپلزپارٹی پر پری پول رگنگ کےالزامات عائد کردیئے ،سندھ میں پیپلزپارٹی نے من پسند آر اوز تعینات کرائے ہیں جو پیپلزپارٹی رہنماؤں کےگھروں کی حاضری بھر رہےہیں ،مبین جتوئی صوبائی سیکرٹری جنرل کی پریس کانفرنس
پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین جتوئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ پر الزام لگایا کہ اس نے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی پری پول رگنگ شروع کردی ہےاس نے من پسند آر اوز لگوائے ہیں جو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے گھروں کے چکرلگا رہےہیں اور ان کے ایما پر پولنگ اسٹیشن تبدیل کیے ہیں فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا گیاہے ان کا کہنا تھا یہ لوگ سندھ میں پندرہ سال سے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے آرہےہیں اوربھٹو کےنام پر عوام سے ووٹ لے کر ان کو بیوقوف بناتے آرہےہیں سکھر میں میونسپل کارپوریشن کا پیسہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے استعمال کیا گیاہے جسپرخاموش نہیں بیٹھیں گے مخالفین اب الٹی گنتی شروع کردیں ہمارے پولنگ ایجنٹس کل فارم 11 لیے بغیر پولنگ اسٹیشن سے باہر نہیں آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ سکھر کا سید ہاؤس اسکول کی پراپرٹی پربنا ہے اور اب شیخ ہاؤس نے صرف تین دن میں واپڈا کی پراپرٹی اپنے نام کرائی ہے جس کے تمام ثبوت ہمارے پاس ہیں جو ہم۔ایف آئی اے اور نیب کوپیش کریں گے