سکھر
سکھر ڈویژن کے 14 اضلاع میں کل بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی
امداد بوزدار
سکھر ضلع میں بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ کا سامان عملے میں تقسیم کردیا گیاہے
سکھر ضلع میں 647 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں 175 مردوں اور 174 خواتین کے لیے قائم کیے گئے ہیں جبکہ 298 پولنگ اسٹیشن مردوں اور عورتوں کے لیے مشترکہ ہونگے جبکہ 2183 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 1021 خواتین اور 1162 مردوں کے لیے مخصوص ہونگے سکھر ضلع میں 124 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور ان پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وے کیمروں کی تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیا گیا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں