سکھر

کھڑا: پ پ پ کے میاں رزاق ڈنو اور جی ڈی اے کے امیدوار عبدالغفار سومرو کے درمیان مقابلے کا امکان

احسان بلوچ
ضلع خیرپور کے ٹاون کمیٹی کھڑا کے مختلف وارڈز کے امیدواران نے الیکشن ورک مکمل کرنے کے بعد کل 26 جون بروز اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں،ذرائع کے مطابق وارڈ 5 میں آزاد امیدوار عبدالنبی بھٹو،پ پ پ کے میاں زراق ڈنو اور جی ڈی اے کے عبدالغفار سومرو مدمقابل ہیں جن میں سے آزاد امیدوار کی عوامی پوزیشن مستحکم ہے تاہم تمام پارٹیوں کے امیدواران بھی الیکشن جینے کے لیے پرامید ہیں،دوسری جانب وارڈ 1 پر جے ڈی اے کے غلام عباس رتڑ،پ پ پ کے میاں رحم علی،وارڈ 4 پر جے ڈی اے کے سید اظہر شاہ،پ پ پ کے امیدوار خان محمد میتلو،وارڈ 6 پر پ پ پ کے سید صدا حسین شاہ اور جے ڈی اے کے مخدوم شاہ ریز کے درمیان مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button