سکھر

سکھر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر ایس ایس پی کا نوٹس

رپورٹ احسان بلوچ
انڈس نیوز ون انگلش کے ایڈیٹر ڈاکٹر عبدالوحید مستوئی اور اسٹاف رپورٹر فرید سومرو سے ملاقات کے دوران ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کی ذمہ داری پولیس کی ہے اور اس ضمن میں پولیس کے جوان فراہم کردہ وسائل کے ساتھ کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم مکہ اسٹریٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اس حوالے سے نئی حکمت عملی کے ساتھ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہیں،سنگھار ملک کا کہنا تھا کہ مکہ اسٹریٹ لانچ موڑ چوکی کے علاقے سے اسامہ مستوئی کی موٹرسائیکل نمبر ایس ایم کیو 2501 2019 ماڈل سی ڈی سیونٹی چوری ہونے کی شکایت پر ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن اور لانچ موڑ چوکی پولیس کو فوری کارروائی کے لیے ہدایات دی گئی ہیں،واضح رہے کہ عید قریب آتے ہی ملزمان سرگرم ہوگئے ہیں چند روز قبل تھانہ سی سیکشن کی حدود سے کار جبکہ روہڑی سے موٹرسائیکل چوری کی گئی جس پر پولیس حکام نے ماتحت متعلقہ اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button