بدین

بدین: ڈاکٹر اسماعیل اوڈیجو کی برسی، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت غائب

اردو ٹوڈے، بدین
پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما سابق صوبائی وزیر خزانہ اور صحت شہید ڈاکٹر اسماعیل اوڈیجو کی 29 ویں برسی ماتلی میں منائی گئی مقامی رہنماؤں کی شرکت کسی مرکزی اور صوبائی قیادت نے شرکت نہیں کی .

شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نطریاتی ساتھی پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما سابق صوبائی وزیر خزانہ اور صحت شہید ڈاکٹر اسماعیل اوڈیجو کی 29 ویں برسی ماتلی شہر کے قریب ان کے مزار پر منائی گئی.
برسی کی تقریب کا آغاز مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی کے علاوہ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا گیا جبکہ اس موقع پر شہید ڈاکٹر اسماعیل اوڈیجو یادگار کمیٹی کے چئیرمین ایڈوکیٹ محمد سلیم اوڈیجو کی جانب سے لنگر بھی تقسیم کیا گیا. بر سی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی تنزیلہ مہ حبیبہ ضلع صدر حاجی رمضان چانڈیو پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما گل محمد سریوال ڈادا ہالیپوٹو اور دیگر نے بھی مزار پر پہنچ کر فاتح پڑھی. جبکہ پیپلز پارٹی کی کسی بھی مرکزی یا صوبائی قیادت اور رہنماوں نے شہید ساتھی کی برسی میں شرکت نہیں کی.
واضع رہے کہ شہید داکٹر اسماعیل اوڈیجو کا شمار شہید بے نظیر بھٹو کے قریبی اور اعتماد کے ساتھیوں میں ہوتا تھا. ڈاکٹر اسماعیل اوڈیجو نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز زمانہ طالب علمی اور ملک پر ضیا امریت کے نفاظ اور شہید زوالفقار علی بھٹو کو سزا موت کے فیصلہ پر لیاقت میڈیکل کالیج حیدراباد کے سنئیر میڈیکل افسر کے عہدے سے احتجاجاً استفی اور گرفتاری دینے کے بعد سے کیا انہوں نے پارلمانی سیاست کا آغاز 1988 کے عام انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر گولارچی کی نشیست پر موجود صوبائی وزیر اسماعیل راہو کو سکشت دے کر کیا اور بعد میں صوبائی وزیر خزانہ اور وزیر صحت بنے. ڈاکٹر اسماعیل راہو نے پہلی بار سندھ اسمبلی میں سندھی زبان میں بجٹ پیش کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا . ڈاکٹر اسماعیل 29 سال قبل نواز شریف حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں راولپنڈی کے قریب ماندرو کے مقام پر روڈ حادثہ میں اپنے دیگر دو ساتھیوں تھرپارکر کے نوجوان سیاست دان جگدیش کمبار ملانی اور نامور صحافی اور ایڈیٹر فقیر کے ساتھ جام شہادت نوش کیا جبکہ ان کے ساتھی اور موجودہ بزرگ سیاست دان غلام قادر پلیجو حادثہ میں زخمی ہو گے تھے. شہید اسماعیل اوڈیجو کا شمار شہید بے نظیر کے قریبی اور اعتماد کے ساتھیوں میں ہوتا تھا پارٹی کے اہم عہدوں کے علاوہ بے نظیر بھٹو نے ضیا امریت کے طویل سیاہ دور کے خاتمہ کے بعد 1988 میں ہونے والے انتخاب میں تاریخی کامیاب کے بعد وفاق اور صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت سازی کے موقع پر ڈاکٹر اسماعل اوڈیجو کو صوبائی وزیر خزانہ صحت کے علاوہ نوجوان اور سیاسی امور کی وزارت پر فائز کیا جبکہ اس وقت سیاسی جماعتوں کے ساتھ مزاکراتی پیپلز پارٹی اور حکومتی کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا .

Leave a Reply

Back to top button