پولیس گردی کے خلاف بدین ضلع میں احتجاج
اردو ٹوڈے، بدین
پولیس گردی اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ایچ یو جے کی اپیل پر ضلع بھر میں بھریور احتجاج مظاہرہ. آج بدین میں بھریور احتجاج کا اعلان. پی ایف یو جے کے رہنماؤں کا دورہ بدین صحافیوں سے اظہار یکجہتی دھرنے اور سندھ بھر میں پولیس گردی کا اعلان.
بدین میں صحافیوں کے خلاف بڑتی ہوئی زیادتیوں ناانصافیوں اور پولیس گردی کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنسلیٹ کی اپیل پر ماتلی تلہار پنگریو ٹنڈو باگو راجو خانانی ٹنڈو غلام علی کڈھن سیرانی کڑیو گھنور ڈئی میں صحافیوں نے بدین پریس کلب کے سنئیر صحافی دودو پھنور پر ایک بدنام منشیات فروش بھتہ خور موسیٰ میمن کے حلمہ زد و کوپ کرنے موبائل چھینے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف ایف آئی ار کے اندراج کے باوجود ملزم کی عدم گرفتاری کے علاوہ گولارچی کے نوجوان صحافی یاسین آرائین پر گولارچی تھانہ میں وحشیانہ تشدد ایس ایچ او اصغر ہالیپوٹو کی جانب سے ہراساں کرنے دھمکیاں دینے کے علاوہ جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتاری گولارچی کے صحافی یوسف جانی کے خلاف کاروائیوں پر احتجاجی ریلیاں نکالی اور پولیس کے خلاف مظاہرے کئے۔
اس موقع پر صحافیوں نے پولیس گردی ظلم زیادتی صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی.
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلیسٹ اور حیدرآباد یونین آف جرنلیسٹ کے وفد نے گروپ لیڈر سنئیر صحافی حیدراباد پریس کلب کے صدر لالہ رحمان سموں ایچ یو جے کے صدر جے پرکاش سنئیر صحافی اقبال ملاح ،امداد سومرو کے ہمراہ بدین پریس کلب پہنچ کر ایچ یو جے بدین یونٹ بدین پریس کلب ایوان صحافت کے عہدیداروں اور صحافیوں سے ملاقات کر کے بدین کے صحافی دودو پھنور گولارچی کے صحافی یاسین ارائیں اور یوسف جانی کے ساتھ پولیس کی زیادتیوں انتقامی کاروائیوں اور پولیس گردی کے خلاف اپنے بھرپور ساتھ اور تعاون کا اعلان کرتے ہوئے پولیس گردی کے خلاف پورے رینجن کے علاوہ سندھ بھر میں احتجاج ایس ایس پی بدین کے آفس کے علاوہ ڈی آئی جی اور آئی جی آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ صحافیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کے خلاف پی ایف یو جے اور ایچ یو جے ہر سطح اور فورم پر بھرپور آواز بلند کی جائے گئی.
ایچ یو جے کی اپیل پر صحافی دودو پھنور پر حملہ اور تشدد میں ملوث منشیات فروش بھتہ خور موسیٰ میمن کی عدم گرفتاری کے علاوہ گولارچی کے صحافی یاسین آرائیں کے خلاف ایس ایچ او گولارچی اصغر ہالیپوٹو کی انتقامی کاروائی تشدد اور جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرنے گولارچی کے صحافی یوسف جانی کو ہراساں کرنے کے خلاف آج بدین میں ایچ یو جے کی اپیل پر بدین پریس کلب ایوان صحافت بدین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گئی اور پولیس گردی کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا احتجاجی ریلی اور مظاہرے میں ضلع بھر کے صحافی شرکت کریں گے.
دوسری جانب گولارچی کے صحافتی اداروں گولارچی پریس کلب الیکٹرونکس میڈیا ایسوسی ایشن این پی سی کے سنئیر صحافیوں صدر ملک طارق اعوان ناصر انجم اعجاز زائی یوسف جانی لالہ ندیم عاشق ارائیں ناصر احمد طلحہ ارائیں اور دیگر نے اپنے تردیدی اور وضاحتی بیان میں کہا کہ ایک صحافی دوست نے سوشل میڈیا میں غلط پروپیگنڈہ کی ہے کہ گولارچی کے صحافیوں کی ایس ایس پی بدین سے ملاقات ہوئی ہے جو کہ سراسر غلط ہے اس میں کوئی صداقت نہیں. انہوں نے کہا معاملہ اب مکمل طور پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے حوالے ہے ہمیں اپنے قائدین پر مکمل اعتماد ہے.