ٹھٹھہ

سندھ میں بارشوں سے تباہی، وزریر اعلیٰ سندھ ٹھٹھہ پہنچ گئے

مراد علی شاہ ٹھٹھہ میں

محمد حسین کنبہار
اردو ٹوڈے،ٹھٹھہ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں پڑنے والی شدید بارشوں کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزه لینے سندھ کے دورے کے دوران پہلے مرحلے میں ٹھٹھہ پہنچ گئے ان کے ہمراہ صوبائی وزیرمکیش چاولہ اور سید ناصر شاھ بھی ساتھ تھے اس موقعے پر ٹھٹھ پهنچنے کے بعد انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے باھر این این آئی کو بتایا کہ سندھ حاليه بارشوں نے سندھ کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے پٹ ایدن میں پچھلے دنوں 355 ملی لیثر ریکارڈ برسات ہوئی هے۔ وزير اعلٰی سندھ سيد مراد علی شاه نے دربار حال ٹھٹھ میں ایک اعلی سطع اجلاس کے دوران افسران سے بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ لی اس موقعے پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ کے تمام وزراء سمیت میں خود بھی بارشوں سے متاثرہ اضلاع کا دوران کر رہے ہیں ٹھٹھ کے دربار حال میں ہونے والے اعلی سطع اجلاس میں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن، رسول بخش چانڈیو، رکن سندھ اسمبلی سید ریاض حسین شاھ شیرازی، کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹھ بھی موجود تھے۔
وزیراعلی سندھ نے ٹھٹھ میں بارشوں کے باعث متاثر ہونے والے افراد مکمل فہرست پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کی ھر ممکن مدد کرے گی اور انہیں معاوضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔اس موقعے پر سندھ کے وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ٹھٹھ ڈسٹرکٹ میں شدید بارشوں سے 11 گیارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ سندھ بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بھی مدد کی اپیل کی ہے جنہوں نے بھی بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی هے۔ اس لئے وفاقی حکومت سمیت سندھ حکومت بھی سندھ کےمتاثرین کی بھرپور مدد کرے گی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ برساتوں نے پورے پاکستانيوں کو متاثر کیا ہے اور سندھ بھی شدید ترین بارشوں سے سخت متاثر ہوچکی ہے جس کے باعث سندھ میں سیلابی صورتحال کا امکان پیدا ہوچکا ہے اور سندھ کے کچےمیں آباد ہزاروں افراد سخت پریشانی میں مبتلہ ہیں۔ انہوں نے کمشنر حیدرآباد سمیت ضلعی انتظامیہ کو شہری علاقوں سے برساتی پانی فوری نکالنے کے احکامات بھی دیئے۔

Leave a Reply

Back to top button