بدین

وزیر اعلٰی سندھ کا بدین کے بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ، رلیف سرگرمیوں کا آغاز

وزیر اعلٰی بدین کا دورہ کرتے ہوئے

اردو ٹوڈے، بدین
وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ بدین کے بارش متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے بعد رلیف کی دیگر سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اوربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہر مستحق کو 25 ہزار روپے رواں ہفتہ سے ملنا شروع ہو جائیں گے.

وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدین کے بارش متاثرہ علاقوں کے دورہ کے بعد ڈی سی افس بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدین میں ریکارڈ اور شدید بارشوں کے باعث 17 افراد کے جان بحق ہونے کے علاوہ ہزاروں گھرون کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا ہے جبکہ زرعی نقصان کا بھی سامنا ہے جان بحق افراد کو فی کس دس لاکھ روپے کی ادائیگی کی جارہے جبکہ زرعی اور املاک کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا. جس کے سروے کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں.
سی ایم سندھ نے کہا بدین سمیت سندھ کے دیگر بارش متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے. انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری خود بارش کے بعد کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں اور ضروری ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں پارٹی قیادت کو عوام اور متاثرین کی فکر ہے ہر بارش متاثر کی مدد اور حالی تک امدادی اور رلیف کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی. وزیر اعلٰی سندھ نے صوبائی وزرا سید ناصر شاہ اسماعیل راہو مشیر ارباب لطف اللہ حاجی رسول بخش چانڈیو پیر نوار اللہ قریشی تنزیلہ قمبرانی کے ہمراہ گولارچی شہر کارو گھگڑو سیم نالہ امیر شاہ سیم نالہ کے علاوہ بدین شہر کے بارش متاثرہ علاقہ پھل کھان سیرانی روڈ درینج سسٹم پیر عالی شاہ قبرستان ایریا کا بھی دورہ کیا اور بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا دورہ گولارچی کے موقع پر پبلک پارک میں جمع بارش کے پانی کی عدم نکاسی پر ٹاوں انتظامیہ پر ناراضگی اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فوری پانی کی نکاسی کا حکم دیا. دربار ہال بدین میں ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان کے علاوہ دیگر افسران نے اپنے اپنے محکموں کی بریفنگ دی اور بتایا گیا کہ بدین، ماتلی، تلہار، ٹنڈو باگو اور شہید فاضل راہو میں 48 گھنٹے کی جمع بارش بالترتیب 79، 180، 72، 118 اور 120 ملی میٹر بارش ہوئی. چیف انجینئر ظریف کھیڑو نے بارش سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال 2020 کی بارشوں سے زیادہ تھی نکاسی آب کے نظام کو 2020 سے زیادہ بارش کے پانی کی آمد کا سامنا کرنا پڑا جبکہ برسات کا پانی بعض مقامات پر 2011 گیجز کے برابر ہے. وزیر عالی سندھ نے بلدیاتی انتخاب کے سوال کے جواب میں کہا کہ 28 گست کے بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے ہماری جو ذمہ داری ہے وہ پوری کریں گے. وزیر اعلیٰ سندھ کی روانگی کے وقت دو شہریوں کی انصاف کے لئے منت سماج جس وزیر عالی نے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی دونوں افراد کو پولیس نے زبردستی وہاں سے ہٹا دیا.
وزیر اعلیٰ سندھ کے دورہ بدین کے موقع پر بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں کو پریس کلب کے لئے سالانہ گرانٹ جاری کرنے درخواست پر گرانٹ مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے درخواست اپنے پاس رکھ لی اور کہا کہ وہ کراچی پہنچ کر کرانٹ جاری کرنے کے حکامات جاری کریں گے .

Leave a Reply

Back to top button