اسلام آباد

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سرکاری دورہ پر قطر پہنچ گئے

اردو ٹوڈے، ویب ڈیسک
اسلام آباد
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف منگل کو قطر کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر دوحہ پہنچ گئے ہیں،قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف السلیطی نے دوحہ کے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم امیرِ قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم کا دورہءِ قطر، پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے دونوں ملکوں کے تعاون کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم کے پہلے دورہ قطر کے دوران پاکستان میں زراعت، قابلِ تجدید توانائی،ہوابازی، انفراسٹرکچر، سیاحت، لائف اسٹاک، اشیاء خوردنوش کی برآمدی صنعت و دیگر شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ دورہ قطر کے دوران وزیرِ اعظم ، امیرِ قطر اور قطر کی دیگراعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

Leave a Reply

Back to top button