ٹھٹھہ

پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار

Jangshahi police

اردو ٹوڈے،ٹھٹھہ
جنگشاہی پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی فرمان علی بھٹو جنگشاہی کے قریب درگاہ امیر شاہ جیلانی کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شیر علی ولد دودو جوکیو کو 522 ماوا سمیت گرفتار کر کے موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس چوکی جنگشاہی کے انچارج اے ایس آئی فرمان علی بھٹو نے بتایا کہ ایس ایس پی ٹھٹھہ عادل حسین چانڈیو کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، گجو سے جنگشاہی تک ماوا گٹکا لے جانے والا منشیات فروش دودو جوکیو کا بیٹا شیر علی 522 ماوا گٹکا سمیت اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا، اور موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

Leave a Reply

Back to top button