ٹھٹھہ:بارشوں سے مویشی بھی متاثر، لائیو اسٹاک کی جانب سے ویکسین کا عمل تیز
محمد حسین کنبھار
ٹھٹھہ
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک انیمل ٹھٹھہ ڈاکٹر منیر جعفرانی نے کہا ہے کہ سندھ میں ہونے والی تیز و طوفانی بارشوں نے جس طرح لوگوں اور انکے گھروں کو نقصان پہنچا یا ہے اسی طرح چوپائے جانور بھی سخت متاثر ہوئے ہیں لائیو اسٹاک محکمہ ٹھٹھہ کی جانب سے جانوروں میں پھلنے والی مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات کرکے ویکسین دینے کا عمل تیزی سے جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے مکلی لائیو اسٹاک انیمل آفس میں بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ لائیو اسٹاک محکمہ کے صوبائی وزیر عبدالباری خان پتافی ۔ڈائریکٹر جنرل سندھ ڈاکٹر نظیر حسین کلھوڑو کراچی ٹھٹھہ سجاول کے فوکل پرسن ڈاکٹر احتشام الحق رانا کی خاص ہدایات پر ضلع ٹھٹھہ میں چوپائے مال میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری کیا گیا ہے جوکہ آئیندہ حکم تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک انیمل کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں اسپتالوں میں میں رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملازم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ڈاکٹر منیر جعفرانی نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں جانوروں کے مفت علاج کے لیے کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں جس میں جھرک کینجھر گھارو فلٹر پلانٹ شامل ہیں جہاں ہمارا عملہ جانوروں میں میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری رکھے ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک لاکھ 47 ہزار 249 جانوروں میں دو مہینوں کے دوران مختلف بیماریوں کے بچائو کے انجیکشن سمیت 36 ہزار 414 بیمار جانوروں کا علاج کرنے کے ساتھ 18 ہزار 769 جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی دوا بھی پلائی گئی انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹاف دن رات محنت میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کینجھر گوٹھ حاجی صدیق شورو جھرک گھارو میرپور ساکرو اور گاڑھو میں موجود اسپتالوں کو ریلیف کیمپوں میں تبدیل کردیا گیا ہے