کراچی سے بارش متاثرین کے لئے آنے والا امدادی سامان لوٹ لیا گیا
اردو ٹوڈے، بدین
بے رحم لوگ بارش متاثرین کا امدادی سامان لے کر جانے والی گاڑی سے امدادی سامان لوٹ کر فرار ہو گے ڈرائیور اور رضا کاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا. جبکہ ایک اور واقع میں ڈرائیور نے سامان لوٹنے جانے کا ڈرامہ کر کے 15 ہزار مچھر دانیاں فروخت کر دی دو ملزم گرفتاری کے بعد رہا ہو گئے.
تفصیل کے مطابق بدین اور کراچی کے شیعہ برادری کے رضا کار دوستوں نے ملکر بارش اور شگاف کے متاثرین کے لئے امدادی سامان جمع کرنے کے بعد مزدا گاڑی پر امدادی سامان لے کر جھڈو اور حیات خاصخیلی کی جانب جا رہے تھے. ٹنڈو باگو کے علاقہ سانگی پھراؤ کے مقام پر پہلے سے کھڑے لوگوں نے گاڑی روک کر گاڑی پر حملہ کر دیا اور امدادی سامان لوٹنا شروع کر دیا
لوٹ مار کرنے والے حملہ او لوگوں نے سامان لوٹنے سے روکنے پر ڈائیور اور گاڑی پر سوار رضا کاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا. امدادی سامنان لوٹنے کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تب تک اکثر افراد سامان لوٹ کر فرار ہو گئے. جبکہ بدین نندو کے درمیان اسکیپ موری کے مقام پر بارش متاثرین کے لئے 15 ہزار مچھردانیاں لے کر جانے والی مزدا گاڑی سے 15 ہزار مچھردانیاں لوٹ جانے کا راز اس وقت فاش ہوا جب نھڑیو برادری کے ایک شخص نے بدین نندو کھوسکی اور شادی لارج میں مچھردانیاں فروجت کرنا شروع کی تو مقامی افراد کو شک پڑا کہ یہ تو مچھردانیاں بارش متاثرین کے لئے ہیں اور مہنگی مچھردانیاں کوڑیوں کے دام فروخت ہو رہی ہیں جس پر بدین سٹی پولیس نے بدین شہر کے قاضیہ واہ پل پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر کے سات ہزار مچھردانیاں برامد کر لیں جبکہ زرائع کے مطابق سیاسی مداخلت پر گرفتار افراد کو رہا کر کہ مچھردانیاں تقسیم کر لیں .