بدین

سیم نالہ میں پانی کی بلند سطح برقرار، دھرنے جاری

بدین میں دھرنہ

اردو ٹوڈے، بدین
ایل بی او ڈی سیم نالہ میں پانی کی بلند سطح برقرار ملحقہ پران ندی میں لگنے والا شگاف بند ہو سکا. تباہ کاریوں کے شکار علاقہ کے آبادگاروں اور متاثرین نے ایل بی او ڈی کی آر ڈی 211 ڈورو پران پر کٹ لگا کر پانی کی قدرتی گزرگاہ کو بحال کرنے کے مطالبہ کی حمایت میں شادی لارج کے مقام پر جبکہ کٹ کی مخالف فریقین کی جانب سے نیوی چک موڑ پر تھر کوئل مین شاہراہ پر دوسرے روز بھی دھرنے کا سلسلہ جاری رکھا

ایل بی او ڈی سیم نالہ میں دریا سندھ کے لیفٹ بنک کے مختلف اضلاع کا سیلابی پانی کا اخراج جاری رہنے کی وجہ سے بدین ضلع کے مقام پر پانی کی بلند سطح برقرار ہے جبکہ ایل بی او ڈی سے ملحقہ پران ندی میں لگنے والا شگاف 21 روز بعد بھی بند نہ ہو سکا۔
شگاف کے منہ زور پانی کی تباہ کاریوں کے شکار علاقہ کے آبادگاروں اور متاثرین نے ایل بی او ڈی کی آر ڈی 211 ڈورو پران پر کٹ لگا کر پانی کی قدرتی گزرگاہ کو بحال کرنے کے علاوہ پران ندی کا شگاف بند کرنے کے مطالبہ کی حمایت میں شادی لارج کے مقام پر جبکہ کٹ کی مخالف فریقین کی جانب سے نیوی چک موڑ پر تھر کوئل مین شاہرہ پر دوسرے روز بھی دھرنے کا سلسلہ جاری رکھا.
دو روز سے دونوں فریقین کی جانب سے جاری دھرنے کے باعث کراچی حیدراباد بدی مٹھی سمیت دیگر روٹس پر چلنے والی ٹریفک دوسرے روز بھی معطل رہی. دھرنے کے باعث تھر کوئل شاہرہ دونوں جانب چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. کراچی اور دیگر روٹس پر چلنے والی اے سی کوچز وین سروس بھی دو روز سے معطل ہے.

تھرکول پروجیکٹ سے ملک بھر کے لئے کوئلہ لے کر جانے والے ڈمپر اور ٹرکوں کی دونوں جانب لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں کوئلہ کی ترسیل دو روز سے بند ہے. جبکہ تھر کول منصوبہ کی تمام سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں.

شادی لارج اور نیوی چک کے مقام پر اپنے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے دونوں فریقین نے معاملہ کے حل کے لئے پانچ پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے کر مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے فریقین کے مطابق معاملہ اور تنازع کے حل کے لئے دونوں فریقین کے لئے قابل عمل تجویزات پر مشاورت چل رہی ہے جس کے بعد مشترکہ طور پر موقف اختیار کر کے حکومت سے مشترکہ مطالبہ کیا جائے گا.
دوسرے روز شادی لارج کے مقام پر دئیے جانے والے دھرنے میں سیاسی سماجی آبادگار رہنماؤں نديم گجر قربان علی کوسو مير محمد بخش ٹالپور محمد اسلم کمبو سچوا کے ڈویزل صدر علی اکبر چانڈیو حاجی علی دلوانی علی اکبرچانڈیو پیر حامد شاہ راشدی طارق محمود آرائیں چاچا رمضان کلوئی رضا محمد کھوسو قربان کھوسو لطف ملکانی سمیت تحریک انصاف حیدراباد ڈویزن کے نائب صدر میر ابوبکر ٹالپور ایس یو پی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیرازاد پھنور سندھانی تحریک کے مرکزی رہنما ماروی ٹالپور سمیت دیگر نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے دھرنا کے شرکاء کی مکمل حمایت بھی کی.
دوسری جانب تھرپارکر اور میر پورخاص سے تعلق رکھنے والی اہم حکومتی شخصیات میں کٹ کے معاملہ پر اختلافات کے باعث حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہی جس کے باعث متاثرین اہلہ علاقہ اور روزانہ شاہرہ تھرکوئل پر سفر کرنے والے ہزاروں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا.

Leave a Reply

Back to top button