خیرپور

خیرپور میں چہلم شہداء کربلا کے لئے سیکیورٹی انتظامات

ملک بھر میں
خيرپور میں چہلم امام حسین علیہ السلام پر سیکیورٹی کے انتظامات

اردو ٹوڈے، خیرپور
ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو کہ احکامات پر چہلم شہداء کربلا کہ سلسلہ میں ہونے والے ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت، SPG کمانڈو تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں اور افسران کی اینٹی رائٹس فورس کی پلاٹون تیاررکھا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی میر روحل خان کاکہنا تھاکہ اینٹی رائٹس کی پلاٹون انچارج انسپیکٹر علی گل ملاح کی سرپرستی میں شہر کہ مختلف مقامات پر موجود رہے گی اور کہیں بھی ضرورت پڑنے پر اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔چہلم کہ سلسلہ میں سیکیورٹی کہ لیے ضلع بھر میں 3535 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا تھا
چہلم کہ دوران اینٹی رائٹس کہ جوانوں کو سیکورٹی پلان کے علاوہ تعینات کیا گیا ہے تھا۔ اینٹی رائٹس فورس کا کام دؤران جلوس کسی بھی انتشار کو روکنا اور ماحول کو ظابطہ اخلاق میں رکھنا اور علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کو مستحکم رکھنا تھا۔اینٹی رائٹس فورس کہ جوانوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے،اینٹی رائٹس فورس کے جوانوں کو حکمت عملی سے نمٹنے کے لیئے ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کی جانب سے تربیت اور ہدایات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہم عوام کی جان، مال، اور عزت کے محافظ ہیں اور تمام پولیس اہلکاران عوام کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں اور قانون کی بالا دستی و پاسداری ہمارا اولین فرض ہے۔

Leave a Reply

Back to top button