خیرپور

پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے خیرپورسے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

Pakistan Press Foundation

صوفی اسحاق،خیرپور
"پاکستان پریس فاؤنڈیشن”کے زیر اہتمام پریس کلب خیرپور میں "صحافیوں کے تحفظ اور شہید صحافیوں کو یاد کرنے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں صحافیوں وکیلوں ادیبوں شاعروں اور شہید صحافی مشتاق کھنڈ کے بھائی اصغر کھنڈ شہید صحافی نثار سولنگی کے بھائی عرفان سولنگی، ڈی ایس پی عنایت اللہ سومرو، ادیب شاعر کمپئر امر اقبال۔ ایڈوکیٹ لالا حسن پٹھان نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی جنگ و امن قدرتی آفات بارش و سیلاب سمیت خراب اور ہنگامی حالات میں اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
اس لیے صحافیوں کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی بے حد ضروری ہے۔صحافی ہمیشہ سے رپورٹنگ کی وجہ سے ہراسمنٹ۔پالیسی تھریڈ۔ ڈجیٹکل تھریڈ اور فزیکل تھریڈ کا شکار رہتا ہے زخمی کرنا۔ ٹارچر اغوا کرنا فیملی کو دھمکیاں دینا کردار کشی کرنا و قتل کرنا تو معمول بن چکا ہے۔ اس لیے صوبائی و وفاقی حکومت نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے جو قانون سازی کی ہے اس کے تحت جلد کمیشن کے قیام اور عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی بھی خود کو تحفظ دینے کے لیے زمہ دارانہ صحافت کو پروان چڑھائیں۔ ڈی ایس پی عنایت اللہ سومرو نے کہا کہ جو صحافی شہید ہوئے ہیں ان کے مقدمات کے سلسلے میں خیرپور پولیس نے مثبت کردار ادا کیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا ہے صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے لیے بھی پولیس اپنی زمہ داریاں ایمان داری فرض شناسی سے سر انجام دے رہی ہے ۔
سمینار میں ریڈیو پاکستان کے شعبہ نیوز کے انچارج فہیم الرحمن سومرو،سینئر صحافی اشرف مغل،محمد اطہر صدیقی، ایڈوکیٹ بابرہ سولنگی ، ایڈوکیٹ عائشہ کھنڈ، آزاد انصاری، حاجرہ مصطفی۔،خالدہ نسیم، رضیہ خاتون ، خان محمد سولنگی، مختیار پھلپوٹو،علی خان رند،محمد موسیٰ سیال سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے بھی اظہار کیا۔

Leave a Reply

Back to top button