بدین

پنگریو امدادی کیمپ میدان جنگ بن گیا، ایک ٹرک لوٹ لیا گیا

پنگریو میں بدنظمی

اردو ٹوڈے، بدین
پنگریو امدادی کیمپ میدان جنگ بن گیا راشن کی تقسیم کے موقع پر شدید بدنظمی ہنگامہ رائی پتھراؤ اور توڑ پھوڑ پولیس کا لاٹھی چارج متعد پولیس اہلکار اور متاثرین زخمی ہو گئے سامان لوٹ لیا گیا.
بدین ضلع کی تحصیل ٹنڈو باگو کے شہر پنگریو میں ضلع انتظامیہ کا قائم امدادی کیمپ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب انتظامیہ وہاں پر راشن سے لدے چھ ٹرک لے کر پہنچی تو متاثرین میں راشن کی تقسیم شروع ہی کی تو متاثرین کے راشن کے باعث شدید بدنظمی ہنگامہ رائی شروع ہو گئی متاثرین نے پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ شروع کر دی پولیس موبائل پر ڈنڈے بھی برسائے اور راشن کے ٹرک پر چڑ ہ کر امدادی راش کے تیھلے لوٹ کر فرار ہونے لگے اس موقع پر پولیس نے رینجرز کی مدد سے ہنگامی رائی پر قابو پانے اور راشن کو لوٹنے سے بچانے کے لئے لاٹھی چارج کیا ہنگامہ رائی میں متعد پولیس اہلکار اور متاثرین زخمی ہو گے.
موقع پر موجود افراد نے ٹرک پر چڑ ہ کر امدادی سامان کی لوٹ مار بھی کی. جبکہ پولیس نے راشن سے لدے پانچ ٹرکوں کو لوٹنے سے بچا لیا. موقع پر موجود متاثرین کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کرنے والے متاثرین نہیں ہم تو راشن لینے کے لئے انتظار میں تھے کہ اچانک ہنگامہ اور افراتفری شروع ہو گئی ہم نے بھاگ کر جان بچائے.

Leave a Reply

Back to top button