خیرپور

بدنام ڈاکو سلطان شر اپنے ساتھی پولیس مقابلے میں ہلاک

صوفی اسحاق
خیرپور
بالائی کا بدنام ڈاکو سلطان عرف سلطو شر اپنے ساتھی سمیت مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کے مطابق گھوٹکی اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں اغوا،لوٹ مار ڈکیتی سمیت دیگروارداتوں میں ملوث ڈاکو سلطان عرف سلطو شر اپنے ساتھی سمیت گھوٹکی کے کچے میں پولیس مقابلے کےدوران ہلاک ہوگیاجب کہ دیگر ڈاکو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ہلاک ہونے والا ڈاکو سلطان عرف سلطو شر ایک سو سے زائد اغوا ڈکیتی لوٹ مار قتل پولیس مقابلوں کے مقدمات میں ملوث تھا۔سلطو شر کے ہلاکت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور گھوٹکی کے علاقے کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا پولیس نے اپنے اپنے تھانے کی حدود میں مٹھائی بھی تقسیم کیں

Leave a Reply

Back to top button