رانا محمد عظیم کی گاڑی کو ٹکر مارنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
اردو ٹوڈے، خیرپور
خیرپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید اکبر عباس زیدی،پی ایف یو۔جے رہنماء صوفی اسحاق سومرو،اطہر صدیقی،شجاعت احمد،علی بخش بروہی،مختار شاہ نقوی،بشیر راجپوت،صدورولاشاری،ثاقب صدیقی، محمد عباس باقری،ارتضی زیدی سمیت دیگر صحافیوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹری جنرل دنیا بھر میں مقبول ترین تجزیہ نگار سینیئر اینکر پرسن جناب رانا محمد عظیم ، کی گاڑی کو آفس سے واپس جاتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ ڈالے کی ٹکر کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آئی جی پنجاب اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کر کے اصل محرکات سامنے لائے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، رانا عظیم صاحب اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل اور صحافیوں کے قائد ہیں.
اگر اس معاملے کی انکوائری نہ کروائی اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو پی ایف یو جے کی کال پر ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔
ایک تبصرہ