خیرپور

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع

VC Shah Abdul Latif University

صوفی اسحاق،خیرپور
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو نے فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان، تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اور مشیر برائے اکیڈمکس کے ہمراہ مون سون کی بارشوں کے بعد کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے پر مختلف تدریسی شعبوں میں دوسرے سیمسٹر 2022 کی جاری کلاسوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وائیس چانسلر نے اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کی اور اساتذہ کی حاضری چیک کی۔وائیس چانسلر نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی اور وقت کی پابندی کے جذبے کے ساتھ اپنی کلاسیں لیں تاکہ مون سون کی بارشوں کے دوران ہونے والے تعلیمی خلا کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے طلباء کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی کلاسوں میں باقاعدگی اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اس باوقار ادارے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی بہتر انداز سے خدمت کرسکیں۔ ڈاکٹر ایبوپوٹو نے کلاسوں کے انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا

عمل در آماد
شکریہ، آپ ای میل لسٹ کا حصہ بن چکے ہیں

Leave a Reply

Back to top button