خیرپور

این آٸی سی وی ڈی میں سہولیات کا فقدان

NIVCD

اردو ٹوڈے،خیرپور
چیف آپریٹنگ افسر این آٸی سی وی ڈی ڈاکٹر سہیل خان کاکہنا تھاکہ این آئی سی وی ڈی ادارہ سندھ بھر میں عارضہ قلب کے مریضوں کا مفت بلاتفریق بغیر کسی سفارش منظور نظری سے بالا تر ہوکر علاج کررہا ہے اوراين آٸی سی وی ڈی کے صحت مراکز کراچی حیدرآباد سکھر مٹھی لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں موجود ہیں۔
سینیر صحافی سماجی ورکر صوفی اسحاق سے گفتگو کرتے ہوئےان کا مزید کہنا تھاکہ ہمارا مشن ہے کہ عوام کو ان کےقریبی علاٸقوں میں مفت صحت کی سہولیات فراہم کریں جب کہ سیکیورٹی اینڈ سیفٹی ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ریٹائرڈ کرنل فضل عباس نے بتایا کہ این آٸی سی وی ڈی میں سیکیورٹی اور حفاظت کے بہتر انتظامات ہیں این آٸی سی وی ڈی کراچی میں پارکنگ کا بہترین نظام بنایا گیا ہے۔پارکنگ نظام بہتر ہونے سے مریضوں۔تیماداروں اور صحت کے عملے کو دریش مسائل حل ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب

۔
مریضوں کے ورثاء کے لئے بیت الخلاء بھی موجود نہیں ہے رات میں مریضوں کو نرسوں یا وارڈ بوائے کے نظر کرم پر چھوڑ دیا جاتاہے این ائی سی وی ڈی ہسپتال میں گردے کا کوئی ڈاکٹر نہیں ہے ایکسرے مشین نہیں دماغ کا کوئی ڈاکٹر نہیں وینٹیلیٹر پر مریض کو لگا کر اس کے مرنے کا انتظار کیا جاتا ہے یا فارغ کرنے کا جواز بناتے ہیں مریضوں کے ورثاء کا کہنا تھا کہ NICVD کی نئی عمارت میں تمام سہولتوں کا بندوبست کیا جائے تا کہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور مستقل بنیادوں پر شفٹ وائز ڈاکٹروں کا تقرر کیا جائے کیوںکہ ڈاکٹروں کو ایمرجنسی میں فون کال پر طلب کیا جاتا ہے

Leave a Reply

Back to top button