لاڑکانہ
چانڈکا ہسپتال میں خاتون چل بسی،لواحقین کا احتجاج، میڈیکل اسٹاف کا بائیکاٹ
بختیار بگٹی، لاڑکانہ
لاڑکانہ دو روز قبل شہید بھٹو کے مرکزی رہنما عنایت حسین عمرانی کے نوجوان بھتیجی پریسا عمرانی کو سانپ نے ڈس لیا تھا،مريضه کو چانڈکا ہسپتال کے ایمرجنسی میں لايا گيا مگر ڈاکٹرز کی جانب سے طبی امداد اور ویکسین فراہم نہ کرنے کی وجہ سے خاتون جان بحق ہوگئی۔
لواحقین کی جانب سے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی گئی اور احتجاجی دھرنا دیا، اس عمل کے خلاف آج پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف اور پاکستان میڈیکل ایسوسئیشن کی جانب سے چانڈکا ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سمیت سرکاری ہسپتال کے چاروں شعبہ جات کے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جس وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے دور دراز کے علائقوں اور دیہات سے آئے مریض واپس روانہ ہوگئے اور داخل مریض نجی ہسپتال روانہ ہونے لگے