خیرپور

ناصر حسین شاہ کا خیرپور کا دورہ ، افسران کاکردگی کا مظاہرہ کریں

Syed Nasir Shah

صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خیرپور ضلع میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں متاثر عوام کو رلیف پہنچانے، کھانا اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے، متاثرہ علاقوں سے برسات کے پانی کی نکاسی، عوام اور مال مویشیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس خیرپور کے دربار ہال میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبے کے 24 اضلاع سخت متاثر ہوئے ہیں سندھ حکومت کی جانب سے بھرپور فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ، ڈاکٹر مہرین بھٹو، رکن سندھ اسمبلی منور وسان، ایم این اے پیر سید فضل علی شاہ کے نمائندے پیر سید افضل علی شاہ ڈپٹی کمشنر شرجیل نور، ایس ایس پی میر روحل کھوسو سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شرجیل نور نے صوبائی وزیر کو خیرپور ضلع میں رلیف، ٹینٹ سٹیز، میڈیکل کیمپ اور دیگر امور پر تفصیل سے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عوام کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے ہدایتیں دے رہیں اور انہوں نے سختی سے کہا ہے کہ تمام افسران میرٹ کی بنیاد پر تعینات کیے جائیں جو آفیسر کام نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ سید ناصر حسین شاہ نے ایریگیشن، اسکارپ، پبلک ہیلتھ کے انجینئرز کو ہدایت دی کہ ڈی واٹرنگ کے لیے 24 گھنٹے مشینیں چلائی جائیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران کے پاس 3 سے 4 دن ہیں پانی کی نکاسی کے نظام کو تیز کیا جائے آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ سندھ خیرپور کا دورہ کریں گے افسران اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مچھر دانیوں، ٹینٹ، ادویات سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے لیے وفاقی حکومت سے لے کر متاثرہ اضلاع میں روانہ کی جائیں گی۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جلد ہونے والے نقصان کے سلسلے میں اسٹیمیٹ شروع کیا جائے گا سندھ حکومت متاثرہ علاقوں میں آر و پلانٹ اور ہینڈ پمپ بھی فراہم کرے گی۔ سید ناصر حسین شاہ نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ضلعی انتظامیہ سے ہمہ وقت رابطے میں رہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے اور تمام وزراء سمیت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خود اضلاع میں جاکر کام کا جائزہ لے رہے ہیں جلد مزید بہتری آئے گی اس وقت ہمارا سب سے زیادہ فوکس ڈی واٹرنگ پر ہے تاکہ عوام کو رلیف مل سکے اور اپنی ماحول میں آسکیں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید جاوید علی شاہ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین بھٹو، رکن سندھ اسمبلی منور علی وسان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کو مسائل، تجاویز اور مشاورت سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Back to top button