خیرپور

ایس ایس پی خیرپورکی ڈسٹرکٹ بار آمد، وکلاء کے مسائل کی یقین دہانی

صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے،خیرپور
ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن کے عہده داران و ممبران کی دعوت پر ڈسٹرکٹ بار خیرپور کا دورہ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو کا استقبال کیا، ڈسٹرکٹ بار آمد پہ وکلاء برادری کی جانب سے ایس ایس پی کو سندھی ثقافت ٹوپی اجرک پہنائے گئے۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید جعفر علی شاھ، جنرل سیکریٹری الطاف حسین مری، میمبر آف مینجنگ کمیٹی سید اکبر علی شاہ سمیت دیگر عہدیداران و ممبران موجود تھے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے ملاقات میں صدر سید جعفر علی شاھ نے وکلاء کو درپیش مسائل، ان کے تحفظ سمیت دیگر اہم اشوز پر ایس ایس پی سے تبادلہ خیال کیا۔
ایس ایس پی نے وکلاء برادری کے ساتھ درپیش مسائل کہ حل کی مکمل یقین دہانی کرائی کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اور عدالت معاشرے میں عوام کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کے 2 اہم ستون ہیں۔پولیس اوروکلاء کا آپس میں مضبوط ہونا معاشرے کیلئے خوش آئین ہے، عدالت انتہائی بلند عزت کا مقام رکھتی ہے، ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو نے مزید کہا کہ خیرپور پولیس کمانڈر ہونے کی حیثیت سے میری اہم ترجیح ہے کہ پولیس اور وکلا برادری کے درمیان مضبوط روابط قائم رہے تاکہ مجرمان کو ان کے عوامل سزا اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں مزید آسانی پیدا ہو،انہوں نے پولیس اور بار ایسوسی ایشن کے درمیان روابط اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔تعلقات کو مزید موثر بنانے کیلئے پولیس کا وکلاء برادری کے ایک دوسرے کے ساتھ ہروقت تعاون رہے گا.

Leave a Reply

Back to top button