خیرپور

تعلقہ میونسپل کمیٹی خیرپور کے سینکڑوں ملازمین کا بقایا جات نہ ملنے کے خلاف ہڑتال

Khairpur protest

صوفی اسحاق
اردو ٹوڈےخیرپور
تعلقہ میونسپل کمیٹی خیرپور کے سینکڑوں ملازمین نے بقایا جات نہ ملنے ریٹارڈ ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے اور حاضر سروس ملازمین کی یونی فارم اسکالر شپ نہ ملنے کے خلاف بازوں پرکالی پٹیاں باندھ کر دوگھنٹے علامتی ہڑتال کرکے ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی خیرپور کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین نے بازوں ہر کالی پٹیاں باندھ کر سینئر ملازمین نواز جمانی غیور عباس رضا شیخ شاھن پھلپوٹہ اعجاز مری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خیرپور اور دیگر افسران نے ملازمین پر ظلم کیا ہوا ہے پرائیویٹ آدمی رکھ کر ملازمین کی ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ سے کٹوتی کرکے ہضم کئے جارہے ہیں حکومت کی جانب سے بڑھائی گئی تنخواہ تین ماہ سے نہیں ملی ہے کئی سال سے یونیفارم اور اسکالر شپ نہیں ملی ہے حاضر سروس ملازمین کے لاکھوں روپے بقایا ہیں ریٹارئرڈ ملازمین کے نو کروڑ روپے کے بقایا ہیں ozt کے علاوہ میونسپل کی آمدنی بھی مہینے کی 25سے تیس لاکھ روپے ہے ان لوگوں نے کہا کہ جب تک سیاسی مداخلت بند نہیں ہوگی میونسپل ادارہ تباہ ہوتا رہے گا انہوں نے مطا لبہ کیا کہ اگر بڑھائی گئی تنخواہ اور بقایا نہ ملے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کا حق نہ ملا تو پیر سے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Back to top button