خیرپور

پی پی رہنماؤں کی عدم توجہی، کوٹڈیجی کے سیلاب متاثرین امداد کے منتظر

صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور

Kotdiji villages


برساتوں کے دو ماہ بعد بھی ایم این اے نفيسہ شاھ جیلانی اور ایم پی اے منور علی وسان خیرپور کی تحصیل کوٹڈیجی کے نواحی متاثرہ دیہاتوں گاؤں سونو خان گوپانگ،گاؤں مراد خان گوپانگ کا جائزہ لینے کےلئے نہ پہنچ سکے عوامی نمائندےایم این اے سیدہ نفيسہ شاھ جیلانی،منظور،وسان،نواب وسان اور منور وسان کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کو بھی مذکورہ بارش شہری سیلاب متاثرین پر رحم نہ آیا۔
متاثرین کاکہنا تھاکہ کوٹڈیجی کے قریب سونو گوپانگ گوٹھ اورگاؤں مراد خان گوپانگ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے وجہ سے دو ہزار سے زیادہ خاندان متاثر ہوئے اور ابھی تک کتنے ہی خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے لگیں جب کہ سیلاب متاثرین کا کہناتھا کہ برساتوں کے وجہ سے مزدوری کرنا بھی مشکل ہوگئی ہے وہ اپنے بچوں کو کھانا کہاں سے دلوائیں وہ فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ہمارے ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں انہیں کس گناہ کی سزا دی جا رہی ہے انہوں نے چیف جسٹس پاکستان۔آرمی چیف،اور مخیر حضرات سے راشن کھانے پینے کی اشیاء کی امداد اور اطراف میں کھڑے پانی کی نکاسی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button