خیرپور

خیرپور پولیس کی ایک ماہ کی کاکردگی رپورٹ

صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور
خیرپور پولیس کی گزشتہ ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ۔مختلف جرائم ( ڈکیتی, چوری ) میں ملوث 44 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ سمیت چوری شدہ مال برآمد کیا گیا جو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا.
اشتہاری، مفرور اور سہولتکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ضلع خيرپور میں مختلف مقدمات میں مطلوب 85 اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے اور انہیں عدالتی کارروائی کے بعد جیل بھیج دیا گیا جب کہ 84 مفرور ملزمان بھی گرفتار ہوئے جو خیرپور پولیس کو قتل , ارادہ قتل , ڈکیتی,چوری, نقب زنی و دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے اور 03 سھولتکاروں کو گرفتار کیا گیا.
بغیر لائسنس رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔خیرپور پولیس نے کاروائیاں کرکے بغیر لائسنس اسلحہ جس میں 05 بندوقیں، 28 پسٹل،75 گولیاں، 15 کارتوس برآمد کیے گئے۔
سوشل کرائیم کے خلاف کریک ڈاؤن،53 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 15 کلو 280 گرام چرس، 09کلو 500 گرام بھنگ، 71 بوتلیں شراب، 05لیٹر کچی شراب، نشہ آور سپاریوں کے 1552ساشے برآمد.
مسروقہ 43 موٹر سائیکلیں، 02 لوڈر رکشہ، 12 موبائل فونز برآمد کی گئیں جو اصل مالکان کے حوالے کی گئیں.
گھریلو چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے قبضے سے 15,60,000پندرہ لاکھ ساٹھ ہزار نقد 10 رقم اور 05 ٹائر برآمد کیا گیا۔امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا.جب کہ آپریشن میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button