خیرپور

الخدمت فاونڈیشن: ٹینٹ سٹی کے بعد پیش امام اور حفاظ میں راشن تقسیم

صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے، خیرپور

الخدمت فاونڈیشن

الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے کیمپ سٹی قائم کرنے کے بعد اب ضلع بھر کی مساجد کے پیش امام اور حافظ قرآن میں راشن ٹینٹ اور مچھر دانیاں تقسیم کرنے کا جاری ہے اس سلسلہ میں جامع مسجد الفرقان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی امیر جماعت اسلامی خیرپور ثناء اللہ جونیجو کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی الخدمت فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے مخیر حضرات کے باہمی تعاون سےخدمت کا کارواں رواں دواں ہے اور گزشتہ ماہ بارش اربن فلڈ کے دوران سیلاب کی زد میں أنے والوں کی الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے بارش سیلاب متاثرین مساجد کے پیش اماموں،معزنین،حفاظ اور خدمت گاروں میں راشن،مچھر دانیاں،اور موسمی لحاظ سے ضروریہ اشیاء تقسیم کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر ضلع صدر الخدمت فائونڈیشن عبدالقدیر مہیسر۔نائب صدر عبد المنان شیخ و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کی رضا کی خاطر خدمت عبادت سمجھ کر کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذیلی ادارے الخدمت فائونڈین کے ذمہ داران و کارکنان شب و روز سیلاب متاثرین کی خدمت میں پیش پیش ہیں.

Leave a Reply

Back to top button