قومی احتساب بیورو نے میو نسپل کمیٹی خیرپور کا ریکارڈ طلب کرلیا
صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور
قومی احتساب بیورو نے میو نسپل کمیٹی خیرپور کا گزشتہ 5 سالہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ سابقہ چیئرمین سید امجد علی شاہ کے دور کا نیب نے ریکارڈ طلب کیا ہے جس میں ترقیاتی کاموں سولر لائٹس سڑکوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ چیئرمین اکاونٹس افیسر انجینئیر کو طلب کیا تھا لیکن سابقہ اکاونٹس افسر کے علاوہ اور کوئی نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جس پر نیب برہم ہے کہ افسران نے اپنے فون نمبر بھی بند کئے ہوتے ہیں جب کہ شہریوں کی شکایتوں پر بھی نیب کافی برہم ہے کہ وہ مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں واضع رہے کہ شہریوں نے نیب چیئر مین کو بھی خطوط لکھ کر میونسپل ملازمین کی شکایتوں شہر میں واٹر سپلائی پرکروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں مگر شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جب کہ صفائی اور اسٹریٹ لائیٹ کے نظام پر بھی کروڑوں روپے پانی میں بہا دیئے گئے ہیں جس پر نیب نے موجودہ اکاونٹس افسر کو طلب کرکے ریکارڈ،چیک بک، کیش بک،اسٹاک رجسٹرڈ ایم بی رجسٹر طلب کئے ہیں دوسرے مرحلے میں ٹھیکےداروں کی لسٹ بھی طلب کی ہے۔