خیرپور

خیرپور: مل کالونی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں

اردو ٹوڈے، خیرپور
خیرپور ضلع بھر میں اربن فلڈ کا طوفان گزرگیا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تعلیمی ادارے بھی ان کی زد میں أئے ہیں ان میں مل کالونی گورنمنٹ ایلمینٹری اسکول بھی شامل ہے رواں ماہ میں بہتری أنے کے بعد علم کے حصول کے پیاسے بچوں نے اسکول أنے کا رخ کیا تاہم اسکول کے 14 کمروں والی عمارت میں 3 کمرےخستہ اور ناقابل استعمال ہونے اور چار دیواری خستہ حال میں ہے جبکہ بقیہ 11 کمرے بہتر حالت میں ہیں تین کمروں کا جواز بناکراسکول میں تعلیمی سرگرمیاں بند ہونے سے ان کا مستقبل تباہ ہورہا ہے، ان کی تعلیم کو بچایا جائے اور مایوس ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ کر جانے والے بچوں میں مایوسی ختم کی جائے کیوں کہ بچے اپنے گھر والوں کو اسکول کھلوانے کا تقاضہ کررہے ہیں ایسے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے چیئر مین اسکول منیجمنٹ کمیٹی صوفی محمد اسحاق سومرو کی۔قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے افسران و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ تین کمروں والی عمارت کو چھوڑ کر 11کمروں والی عمارت میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ کر بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔

ًMill Colony School

Leave a Reply

Back to top button