بدین

کوچ اور کار میں تصادم، دو بگھت فقیر ہلاک

گولارچی میں حادثہ

اردو ٹوڈے، بدین
گولارچی کے قریب مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم تھرپاکر مٹھی کے دو بگھت فقیر فنکار اور ایک نوجوان فوٹوگرافر سمیت چار افراد ہلاک بدین اور سجاول ضلع کی حدود کا تعین تاخیر سے ہونے کے بعد کھور واہ تھانہ پر ایف آئی ار درج کر لی گئی.

تفصیلات کے مطابق گولارچی شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر دور کارو گھونگھڑو کے قریب بدین کراچی مین روڈ پر ایک کلٹس کار نمبرBBD.954 جو مٹھی سے کراچی جا رہی تھی سامنے سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی۔ بدین کراچی روٹ پر چلنے والی مسافر کوچ کراچی سے بدین جا رہی تھی حادثے کے نتیجے میں کار سوار 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی تعلقہ اسپتال گولارچی منتقلی کے دوران جان بحق ہو گیا. جبکہ باقی تین افراد کی کار میں پھنسی لاشیں ہیوی مشینری کی مدد سے کوچ کے نیچے سے نکال کر سجاول ہسپتال منتقل کی گئی.
مرنے والے بد نصیب افراد میں تھرپارکر کے بھگت فقیر فنکار بھگت بصر مل بھگت مٹھو مل نوجوان فوٹوگرافر ساز گر اور قومی عوامی تحریک کے نوجوان رہنما ھوند راج عرف دلبر موتی کے علاوہ کار ڈرائیور محمد حنیف کنمبار شامل ہیں.
حادثہ کا شکار افراد حب میں ست سنگ کی مذہبی تہوار کی تقریب میں بگھت گانے کے لئے جا رہے تھے. عینی شاہدین کے مطابق کار اور مسافر کوچ کے ڈرائیوروں نے حادثے سے بچنے کی بڑی کوشش کی لیکن تیز رفتاری اور کنفیوژن پیدا ہونے کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی.بدین اور سجاول ضلع اور تھانہ کی حدود کا تعین تاخیر سے ہونے کے بعد کھور واہ پولیس نے اے سی کوچ کو اپنی تحویل میں لے کر حادثہ کی ایف ائی آر درج کر لی ہے . جبکہ حادثہ کے شکار افراد کی میتوں کو مٹھی روانہ کر دیا گیا ہے .

Leave a Reply

Back to top button