بدین

بدین طالب علم پر استاد کا بدترین تشدد

اردو ٹوڈے،بدین

Torture on student
تشدد کا شکار طالب علم

مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے معصوم بچے پر استاد کا وحشیانہ تشدد تلہار تھانہ پر این سی داخل بااثر شخصیت کا مقدمہ سے دستبردار ہونے کا دباؤ چئیرپرسن سی پی سی شمیم ممتاز کا نوٹس کاروائی کے لئے پولیس سے رابطہ .
بدین کے قصبہ پیر لاشاری کے قریبی گوٹھ رِپ شریف میں فرمان تالپر نامی استاد نے ایک دن کی چھٹی کرنے پر 7 سالا بچے عذیر خاصخیلی ک نائیلون کے پائپ (پانی والا پائپ) وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا. استاد کے تشدد کا بچے کے والد کے مطابق میرے مصوم بچے کو جانور سمجھ کر تشدد کیا گیا ہے. جبکہ تشدد کا شکار بچہ کے مطابق مجھ پر تشدد کے علاوہ استاد نے میرا کا گلا بھی دبایا اور زمین پر بھی زور سے پٹخا. تشدد کا شکار بچے کے جسم پر تشدد کے واضع نشانات موجود اور دیکھائی بھی دے رہے ہیں.
بچے اپنے والد کے ساتھ تلہار تھانہ پر انصاف اور تشدد میں ملوث استاد کے خلاف کاروائی کے لئے پہنچ گیا جہاں پر واقع کے خلاف این سی داخل کرنے کے بعد بچے میڈیکل رپورٹ کے لئے انڈس ہسپتال روانہ کر دیا گیا.
ذرائع کے مطابق علاقہ کی ایک بااثر شخصیت کی مداخلت پر ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کی گئی بچے کے والد پر کیس سے دستبردار ہونے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے. دوسری جانب بچے پر ہونے والے تشدد کی خبر پر سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی اور چئیرپرسن چائیلڈ پروٹیکشن کمشن سندھ شمیم ممتاز نے نوٹس لیتے ہوئے تلہار پولیس سے رابطہ کر کے بچے کے ساتھ ہونے والی زیادتی میں ملوث استاد کے خلاف کاروائی کی ہدایت دی ہے. سابق صوبائی اور چئیرپرسن چائیلڈ پروٹیکشن شمیم ممتاز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو انصاف اور تشدد میں ملوث استاد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کر دی ہے جبکہ اس سلسلہ میں بدین سے تعلق رکھنے والی صوبائی مشیر تنزیلہ امہ حبیبہ قمرانی کو بھی کیس کو خود دیکھنے کے لئے رابطہ کیا ہے.

Leave a Reply

Back to top button