خیرپورزراعت

آبادگاروں کے لیے کسی قسم کا ریلیف پیکیج جاری نہیں ہوا

حافظ حلیم میمن

صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور
ایوان زراعت ضلع خیرپور کے صدر حافظ عبدالحلیم میمن و دیگر آبادگاروں نے ٹھیڑی ببر لوء پیر منگھیوں۔ شاھ لدھانی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرکے آبارگاروں سے ملاقاتیں اور متاثرہ باغات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے کی ترقی اور درپیش مسائل کے لیے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے حالیہ بارشوں سے کھجور اور دیگر فصلوں کو ہونے والے نقصانات پر دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاحال سندھ اور وفاقی حکومتوں نے زرعی شعبے اور آبادگاروں کے لیے کسی قسم کا ریلیف پیکیج جاری نہیں کیا جب کہ آبادگاروں اور زراعت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے انہوں نے صوبائی مشیر زراعت منظور حسین وسان سے کہا کہ خیرپور آپ کا آبائی علاقہ ہے متعدد بار آپ سے ملاقات کرکے توجہ دلائی ہے مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ آپ کے ہوتے ہوئے بھی محکمہ زراعت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر زراعت اور آبادگاروں کے مسائل پر توجہ دیں تاکہ ملک و قوم ترقی کرے اور خوش حال ہو

Leave a Reply

Back to top button