رانی پور میں پولیس کی کاروائی نومولود لاوارث بچہ برآمد
صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور
خیرپور کے تھانہ رانی پور پولیس کی کاروائی، نومولود لاوارث بچہ اور مسروقہ 02 موٹر سائیکلیں برآمد ہونے کے بعد اصل مالکان کے حوالے،قانونی کاروائی کے بعد بے اولاد کی جھولی میں لاوارث بچہ ڈال دیا، ایس ایچ او تھانہ رانی پور رحمت الله سولنگی اور اس کی ٹیم کی نے تھانے کی حدود میں دوران اسنیپ چیکنگ مختلف مقامات پر کاروائیاں کرکے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں.یاد رہے کہ برآمد کی گئی موٹر سائیکلیں کجھ دن قبل دیدار عباسی اور روشن شيخ کی چوری ہو گئی تھی،موٹر سائیکلیں برآمد ہونے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی گئی، موٹر سائیکل واپس ملنے پر مالکان نے ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو اور ایس ایچ او رانی پور رحمت اللہ سولنگی کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کارکردگی کو سراہا، ایس ایس پی کی طرف سے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیم کے لئے شاباسی دی تھی ادہر سچل لنک روڈ مویشی ہسپتال کے قریب دودھ فروش کے ٹیبل پر تازہ نومولود بچہ لاوارث حالت میں میں رونے پر راہ گزر و علاقہ مکینوں نے رانی پور کو مطلع کیا تھانیدار رحمت اللہ سولنگی نے بروقت وقوعہ پر پہنچ کر تازہ نومولود بچے کو تحویل میں لیا اسی اثناء میں علاقہ مکین مولوی قمبر سولنگی نے انسانی رشتے کے ناطے بچے کی پرورش کے لیے لینے کی استدعا کی جس پر تھانیدار نے تحریری طور پر قانونی کاروائی کے بعد ان کی جھولی میں دے دیا تھا۔