خیرپور پولیس کی ضلع کشمور میں کارروائی، مغوی بازیاب
صوفی اسحاق
اردو ٹوڈے خیرپور
خیرپور پولیس کی ضلع کشمور کے کچےمیں کامیاب کارروائی، ایک ماہ قبل اغوا ہونے والا مغوی مرید عباس بڑدی باحفاظت بازياب،ایک ماہ قبل ڈاکو جیئند جاگیرانی گروہ نے نوجوان مرید عباس ولد رانو خان بڑدی کو نسوانی آواز پر اغوا کیا تھا،ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کنب محمد اسلم لغاری کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی،پولیس ٹیم نے مخفی اطلاع اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ضلع کشمور کے کچے میں ڈاکو جیئند جاگیرانی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کیا گیا مغوی کو ڈاکوؤں کے چنگل سے باحفاظت بازیاب کرالیا گیا،قانونی کاروائی کے بعد بازیاب نوجوان کو اہلخانہ کے حوالے کیا گیا،نوجوان کے ورثاء نے ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو اور ایس ایچ او محمد اسلم لغاری کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا،ایس ایس پی کی جانب سے کامیاب کاروائی پے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان دوسری جانب ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو کی صدارت میں ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور اور ایس ایچ اوز کی کرائیم میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں اے ایس پی سٹی مغیث احمد ہاشمی، سمیت تمام ضلع کہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی, میٹنگ میں ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو نے ایس ایچ اوز کی کارگردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پہ ایس ایس پی نے کہا کے تمام ایس ایچ اوز منشیات فروشوں کے خلاف جلد سے جلد بڑے یمانے پرکریک ڈاؤن کریں،اگر کو بھی پولیس افسر یا اہلکار منشیات کہ کاروبار میں پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی.کچھ ایس ایچ اوز کی ناقص کارکردگی اصل ملزمان کی عدم گرفتاری اور عوامی شکایات پہ کجھ افسران کی سخت سر زنش سزائیں و شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔
ایس ایس پی خیرپور کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اور منظم گینگس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کے تحت ریڈس کریں،ایک بار پھر واضع کرتا چلوں کہ ضلع میں امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، جس پہ کسی قسم کا سمجہوتا نہیں کرونگا عوام کی جان و مال کا تحفظ عزیز ہے جسے یقینی بنانا ہوگا، ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کاکہنا تھاکہ جرائم پیشہ افراد اسٹریٹ کرائم، سماجی برائیاں، سماج دشمن عناصرین کے خاتمے کی پالیسی میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت ہرگَز برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایس پی نے کہاکہ منشیات فروش، آکڑا پرچی، جوا سٹہ سمیت آرگینائیزڈ کرمنلز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور اصل ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں،ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسونے کہاکہ موٹر سائیکل چوری کی گینگز پر مزید کام کریں اور انہیں ٹریس کریں اور گرفتار کرکے قانون کے کٹھرے میں لائیں،ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو نے کہاکہ پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ کو مزید میسر بنائیں جرائم کی روک تھام کے لیے میسر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں،ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو نےکہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں اشتہاری اور روپوش* جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری میں مزید تیزی لائیں۔