بدین

کٹ لگا کرپورے سندھ کو ڈبویا گیا، سید زین شاہ

اردو ٹوڈے،بدین

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید زین شاہ کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں کی سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی عدم بحالی سیم نالوں کی کھدائی صفائی پشتوں کی مضبوطی کے نام پر اربوں روپے کی میگا کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ سندھ حکومت اور محکمہ اریگیشن کے خلاف شرکاء کی پرجوش نعرے بازی۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے سندھ حکومت کی نااہلی غفلت اور بدترین کریپشن کے باعث سندھ میں سیلاب کی بدترین تباہ کاریاں متاثرین کی مدد نہ کرنے ان کی عدم بحالی پانی کی قدرتی گزرگاہوں کی بحالی نہ کرنے کے علاوہ ملک کے بڑے سیم نالے لیفٹ بنک آؤٹ فال ڈرین سمیت دیگر سیم نالوں کی کھدائی صفائی پشتوں کی مضبوطی اور ری ماڈلنگ کے نام پر سالانہ اربوں روپے کی جانے والی میگا کرپشن کے خلاف بدین میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا. ایس یو پی کے ہزراوں کارکنوں نے اللہ والا چوک حیدراباد روڈ سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں سید زین شاہ، روشن برڑو،امیرآزاد پھنور اور حیدر شاہ کی قیادت میں بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔
ریلی میں پیدل چلنے والے کارکنوں کے علاوہ چھوٹی بڑی گاڑیوں رکشوں اور موٹر سائیکل سوار کارکن بھی شامل تھے. بدین پریس کلب کے سامنے ایک بڑے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قوم پرست رہنما سید زین شاہ نے کہا کہ ایک جانب زرداری حکمران ٹولہ کی سندھ کے خزانے وسائل کی لوٹ مار زمینوں اور شہری قیمتی پلاٹوں پر قبضے کراچی کی ہزاروں ایکڑ زمین ملک ریاض سمیت دیگر قبضہ خور غیروں اور پناہ گیروں کے حولے کر کے سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی اور دولت کی ہوس نے زرداری ٹولے نے سندھ میں کٹ لگا کر شگاف ڈال کر پورے سندھ کو ڈبو دیا فصلیں گھر بار املاک تباہ کر دیئے لاکھوں عوام کو بے گھر کر کہ مال مویشیوں سمیت نقل مکانی کر کے روڈ رستوں نہروں اور سیم نالوں کے کنارے بے یارومددگار چھوڑ دیا سنکڑوں انسانی جانیں سیلابی کی تباہی کی نظر ہو گی ہزاروں مال مویشی ہلاک ہو گے . سید زین شاہ نے کہا آج بھی سندھ میں لاکھوں متاثرین سرد اور سخت موسم میں کھلے آسمان تلے موجود ہیں ان کی بحالی کے لئے عملی اقدام کی بجائے جھوٹے اعلانات اور سروے کے ڈرامے کئے جا رہے ہیں.
سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام زرداری لیگ کی کریپشن لوٹ مار سے تنگ اور بیزار ہیں اور اب الیکشن میں ووٹ عوام اور سندھ دشمن زرداری لیگ کی بجائے سندھ دوست نمائندوں کو دے کر کامیاب کریں گے انہوں کہا ایس یو پی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کی قیادت میں سندھ الیکشن کمیٹی سندھ کے عوام کو مخلص صاف ایماندار سندھ اور عوام دوست نمائندوں کو نامزد کر کے زرداری لیگ کے متبادل قیادت فراہم کرے گی. احتجاجی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو پی کے مرکزی نائب صدر امیر ازاد پھنور، مرکزی رہنما روشن برڑو ،ضلعی صدر حیدر شاہ، مرزا گروپ کے رہنما دلبر خواجہ حنیف ڈیانگ وسیم ملاح صابر انصاری نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑے سیم نالہ ایل بی او ڈی منچھر جھیل سمیت دیگر سیم نالوں اور نہروں کی کھدائی صفائی ری ماڈلنگ اور پشتوں کی مضبوطی کے نام پر سالانہ جاری ہونے والے اربوں کھربوں روپے کی خورد برد کر کے ہڑپ کر لئے جاتے ہیں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں حکمران بااثر شخصیات کی جاگیروں زمینوں باغات فصلوں محلوں کو بچانے کے لئے منچھر جھیل پران ندی مختلف سیم نالوں اور نہروں میں شگاف ڈالے گئے اربوں روپے کی زرعی معشیت گھر بار املاک کو تباہ کر دیا گیا. ظالم حکمرانوں نے پیسوں کی لالچ میں انسانیت کی توہین اور تذلیل کی دنیا بھر سے ملنے والی گھربوں ڈالر کی امداد بھی ہڑپ کر گئے جو راشن اور امداد تقسیم گئی وہ بھی وزیروں مشیروں اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور وڈیروں کے ہاریوں، نوکروں اور من پسند افراد میں کی گئی.
اس موقع پر کارکنوں نے زرداری، سندھ حکومت، محکمہ ایریگیشن کے وزیر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس آف سندھ سے متاثرین کے نام پر ملنے والی امداد اور امدادی رقم کے علاوہ ایل بی او ڈی سیم نالے سمیت دیگر سیم نالوں اور نہروں کی کھدائی صفائی ری ماڈلنگ پشتوں کی مضبوطی کے علاوہ شگاف بند کرنے کے نام پر اربون روپے کی میگا کریپشن پر نوٹس لے کر اعلی سطح انکوائری اور ملوث کریپٹ حکمرانوں وزیروں مشیروں محکمہ انہار کے زمہ داران کو سزا دی جائے .

Leave a Reply

Back to top button