باندھی

باندھی: ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

غلام محمد غوری
باندھی

نوابشاہ میں ایڈز کا عالمی دن منایا گیا


محکمہ صحت شہید بینظیرآباد اور سی ڈی سی ایچ آئی وی ایڈز سنٹر کی جانب سے ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایک نجی ہوٹل میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر شفیق غوری، ضلع فوکل پرسن برائے ایڈز ڈاکٹر ریاض شاہ، انچارج ایڈز ٹریٹمنٹ سنٹر ڈاکٹر غلام قادر راجپوت اور دیگر نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز قابل علاج مرض ہے جس کے مستقل علاج کرانے سے لوگ مزید نقصانات سے بچ سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایڈز کا پھیلاؤ استعمال شدہ سرنج کو باربار استعمال کرنا، بغیر اسکریننگ کے خون لگوانا ، آپریشن اور دانتوں کے علاج کے لئے استعمال ہونے والے مشینری کے اسٹریلائز کے استعمال سمیت دیگر وجوہات ہیں جبکہ یہ بیماری ہاتھ ملانے، ساتھ بیٹھنے سے نہیں پھیلتی اس لئے ہم سب کو مل کر ایچ آئی وی ایڈز کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے کردارادا کرنے کی ضرورت ہے مقررین نے مزید کہا کہ اس بیماری سے معاشرے کو پاک کرنے کے لئے شہروں بالخصوص دیہی علاقوں میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے آگاہی پروگراموں کا انقعاد کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز اور دیگر بیماریوں کے خاتمے اور مریضوں کے علاج معالجے کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے تاکہ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرکے ان کی زندگی بچائی جاسکے کیونکہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے اس موقع پر ضلع فوکل پرسن برائے ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر ریاض شاہ اور انچارج ایڈز ٹریٹمنٹ سنٹر ڈاکٹرغلام قادر راجپوت نے بتایا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں اس وقت 339 ایڈز کے مریض زیر علاج ہیں جو صحت مند زندگی گذار رہے ہیں سیمینار میں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ لغاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر غلام سرور خاصخیلی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہھلدگ آفیسر ڈاکٹراسداللہ ڈاہری، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر، نئی زندگی کے محمد اویس سمیت پی ایم سی اسپتال کے میل و فی میل ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کےدیگر افسران نے شرکت کی بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی کی قیادت میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

Leave a Reply

Back to top button